سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ، برآمدات کم ہو رہی ہیں،سینیٹر حاجی غلام علی
گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 15.64 فیصد اضافہ ہوا ہے ،میاں زاہد حسین
جمعہ 11 دسمبر 2015 18:59
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) سابق صدرایف پی سی سی آئی، بزنس مین پینل خیبر پختونخواہ کے صدراور صدارتی امید وارسینیٹر حاجی غلام علی اورپاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئر مین ، سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی برآمدات میں کمی آئی ہے جبکہ مقامی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 15.64 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔پہلے عشرے میں 14.77 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سال 14 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ مقامی منڈی میں 2.8 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 2.3 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی تھی۔(جاری ہے)
گزشتہ سال نومبر میں 0.66 ملین ٹن سیمنٹ برآمد ہوئی تھی جو امسال گر کر 0.55 ملین ٹن رہ گئی۔
سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا کہ مغربی ممالک میں آلودگی میں کمی کیلئے کیئے جانے والے اقدامات میں کوئلے کا استعمال کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ استعمال کرنے والے ملک چین میں اسکی حوصلہ شکنی کی وجہ سے قیمتوں میں بیس فیصد کمی آ چکی ہے جس سے پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر کا منافع بڑھ گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 49 ڈالر فی ٹن تک گر گئی ہے جبکہ مزید کمی کا امکان ہے اسلئے سیمنٹ کی قیمت کم کر کے عوام کو اسکا فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔ دس سال قبل سیمنٹ سیکٹرکی پیداوار ایک کروڑ اسی لاکھ ٹن تھی جو اب چار کروڑ پچاس لاکھ ٹن ہے جس سے آئندہ چند سال میں کل پیداوار 530 لاکھ ٹن ہو جائے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری کی ضروریات کے مد نظر سیمنٹ کی کمپنیاں اپنی استعداد میں مزید اضافہ کریں تاکہ تعمیر و ترقی میں خلل نہ پڑے نہ سمینٹ درآمد کرنے پر قیمتی زرمبادلہ صرف کرنا پڑے۔ایک رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت میں گزشتہ بیس سال کی طرح تقریباً چھ فیصد اضافہ ہو گا جبکہ برآمدات میں آئندہ سال دس فیصد کمی متوقع ہے جبکہ20 2018-20میں اس میں پانچ فیصد کمی کا امکان ہے اسلئے اسٹیک ہولڈرز کو ابھی سے نئی برآمدی منڈیاں تلاش کرناہونگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.