ربیع الاول کے تقدس و احترم میں یکم تا بارہ ربیع الاوّل تما م سینما ء ہال بند رکھے جائیں، خطیب جا مع مسجد مہابت خان مولانا محمد طیب قریشی

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:53

ربیع الاول کے تقدس و احترم میں یکم تا بارہ ربیع الاوّل تما م سینما ء ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) جامع مسجد مہابت خان سے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعے خطیب جامع مسجد مہابت خان مولانا محمدطیب قریشی نے کہا ہے کہ مسجد مہابت خان کی تیس سال سے یہ روایت ہے کہ ربیع الاول میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کے یو م پیدائش اور وفات کے احترام میں یکم تا بارہ ربیع الاول پشاور کے تمام سینما ء گھر بند کروا ئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور امسا ل بھی اس روایت پر مسجد مہابت خان کی جانب سے اور متحدہ شریعت محاذ کے فورم سے بھرپور طریقے سے عمل کروایا جائے گا۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے امید ظاہر کی کہ وہ اس روایت کی پاسداری کا مکمل اہتمام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلہ میں کوئی رکاوٹ پید ا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف مسجدمہابت خان سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام محبان نبی ﷺ سے اپیل کی وہ ماہ ربیع الاول کو حب نبی ﷺ سے سجا دیں اور حضور کے ا حترام و عشق کی مثا ل قائم کر دیں