رینجرز کے معاملے کو ایشو نہ بنایا جائے، اس سے جرائم پیشہ عناصر کو فائدہ ہوگا ،رینجرز اختیارات کے معاملے پر بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے، پنجاب میں کرپشن پر کارروائیاں ہوں تو بہت سے لوگ ملک سے باہر چلے جائیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 دسمبر 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے معاملے کو بڑا ایشو نہ بنایا جائے، رینجرز اختیارات کے معاملے پر بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے، پنجاب میں کرپشن پر کارروائیاں ہوں تو بہت سے لوگ ملک سے باہر چلے جائیں، اگر رینجرز کے معاملے کو سیاسی بنایا گیا تو جرائم پیشہ عناصر کو فائدہ ہو گا۔

وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈاکٹر عاصم کے معاملے کو بڑھایا گیا ایسے نہیں ہوتا، ریاست دشمن سرگرمی میں ملوث سیاستدانوں کی گرفتاری سے پہلے وزیراعلیٰ کو بتانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں، پنجاب میں کرپشن پر کارروائیاں ہوں تو بہت سے لوگ باہر چلے جائیں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ رینجرز کے معاملے کو بڑا ایشو نہ بنایا جائے، رینجرز اختیارات کے معاملے پر بیٹھ کر بات کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر رینجرز کے معاملے کو سیاسی بنایاگیا تو جرائم پیشہ عناصر کو فائدہ ہو گا