کیپٹن(ر) صفدر کی پی ٹی آئی کے امجد نیازی کی طرف سے سائبرکرائم بل2015پر کمیٹی کی پورٹ میں اختلافی نوٹ جان بوجھ کر شامل نہ کرنے کا الزام ثابت نہ ہونے پرقائمہ کمیٹی آئی ٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی پیشکش
اگر الزام غلط ثابت ہوا تو امجد خان نیازی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوں، چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی سپیکر نے معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا
جمعہ 11 دسمبر 2015 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے رکن اور قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین کیپٹن(ر) محمد صفدر نے پی ٹی آئی کے امجد خان نیازی کی طرف سے سائبرکرائم بل2015پر کمیٹی کی پورٹ میں انکااختلافی نوٹ جان بوجھ کر شامل نہ کرنے کا الزام ثابت نہ ہونے پر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر الزام غلط ثابت ہوا تو امجد خان نیازی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوں،سپیکر نے معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔
جمعہ کو جسٹس صفدر نے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی تو امجد خان نیازی نے کہا کہ رپورٹ میں نکا اختلافی نوٹ شامل نہیں ہے،حالانکہ اختلافی نوٹ کیپٹن صفدر کے ہاتھ میں دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ رپورٹ میں شازیہ مری کا اختلافی نوٹ شامل ہے کیوں کہ انہوں نے آخری اجلاس سمیت کمیٹی کے ہراجلاس میں شرکت کی امجد نیازی کمیٹی کے صرف3 اجلاسوں میں شریک ہوئے اورآخری اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اس میں میرا کوئی قصور نہیں اگر یہ آگاہ کرتے وقت میں خود جاکر امجد نیازی سے اختلافی نوٹ لے آتا،اگرکوئی رکن خودمجھے کوئی دستاویز دے اور میں وہ ریکارڈ کا حصہ نہ بنا?ں تو پھر مجھے چیئرمین نہیں ہونا چاہیے۔
امجد نیازی نے کہا کہ پھرآپ مستعفی ہوجائیں،کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر الزام درست ثابت ہو تو میں کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوجا?ں گااگر الزام غلط ثابت ہو تو امجد نیازی کمیٹی رکنیت سے مستعفی ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.