امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں کمی

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:23

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں کمی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا تاہم یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 19 پیسے اور 60 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.34 روپے سے بڑھ کر 105.49 روپے اور قیمت خرید 102.85 روپے سے بڑھ کر 103.00 روپے ہوگئی۔ دریں اثناء برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 159.94 روپے سے کم ہو کر 159.75 روپے اور قیمت خرید 154.57 روپے سے کم ہو کر 154.39 روپے رہ گئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت بھی 115.96 روپے سے کم ہو کر 115.36 روپے اور قیمت خرید 112.07 روپے سے کم ہو کر 111.49 روپے ریکارڈ کی گئی۔