روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 250 روپے اور 5 ہزار 626 روپے پر بند

جمعہ 11 دسمبر 2015 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان رہا رہا۔ جمعہ کو روئی کی 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 5 ہزار 250 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 573 روپے سے بڑھ کر 5 ہزار 626 روپے ہو گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 385 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 771 روپے پر بند ہوئے۔