Live Updates

عمران خان نریندر مودی ملاقات، ملاقات کس کی خواہش پر ہوئی؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 دسمبر 2015 21:27

عمران خان نریندر مودی ملاقات، ملاقات کس کی خواہش پر ہوئی؟ نیا تنازعہ ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) عمران خان نریندر مودی ملاقات کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات 10 منٹ تک جاری رہی جس میں پاک بھارت تعلقات سمیت پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات نریندر مودی کی خواہش پر ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات