کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرزکی خدمات کو سراہتے ہیں، رینجرز کو بااختیار ہونا چاہیے، نصرت سحر عباسی

مسلم لیگ (فنکشنل) کی رکن سندھ اسمبلی کی سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:16

کراچی ۔ 11دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (فنکشنل) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرزکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کو بااختیار ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ٹال مٹول کی پالیسی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی کرپشن کو جاری رکھنا چاہتی ہے اسی لیے وہ رینجرز کے اختیارات پر قدغن لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :