عمران ،مودی ملاقات میں کرکٹ کے موضوع پر بھی گفتگو

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:35

عمران ،مودی ملاقات میں کرکٹ کے موضوع پر بھی گفتگو

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی جس میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈ یا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان بھارتی وزیر اعظم سے پاک بھارت کرکٹ بحالی کے موضو ع پر بھی گفتگو کی گئی۔قومی ٹیم کے سابق کرکٹر عبد القادر نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اگر عمران خان پاک بھارت کرکٹ سریز کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم سے بات کریں تو وہ رضا مند ہو جائیں۔واضح رہے کہ عمران خان ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت کے دور ے پر ہیں جہاں نریندر مودی نے عمران خان کو ملاقات کی دعوت دی۔ ۔

متعلقہ عنوان :