پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

جمعہ 11 دسمبر 2015 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ،حکومت آرڈیننس واپس لینے کوتیارنہیں ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزاسحاق ڈارکی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کئے ان مذاکرات میں پی آئی اے ملازمین نے مطالبہ کیاکہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لے ،پھرمزیدمذکرات ہوں گے ،لیکن حکومت آرڈیننس واپس لینے کوتیارنہیں ۔

اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ نجکاری سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس نہیں لے سکتے ،حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات بغیرکسی نتیجہ کے ختم ہوگئے جس کے بعدجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیاکہ وہ نجکاری کے خلاف اپنااحتجاج جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :