Live Updates

عمران خان نے بھارتی خاتون سیاستدان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 دسمبر 2015 00:18

عمران خان نے بھارتی خاتون سیاستدان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11دسمبر 2015 ء) عمران خان نے بھارتی خاتون سیاستدان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھارت کے 2 روزہ دورے پر آج نئی دہلی پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں ایک پروگرام کے دوران عمران خان کو شرکاء سے کئی قسم کا سوالات کا سامنا کرنا پڑا جن کا جواب انہوں نے بڑے تحمل سے دیا۔ اس دوران ایک خاتون نے ان سے کئی دلچسپ سوال پوچھے جن پر عمران خان نے ان کی تعریف کی۔ اس موقع پر جب انہیں بتایا گیا کہ خاتون ایک سیاستدان ہیں تو عمران خان نے انہیں کہا کہ اگر وہ پاکستان میں ہوتیں تو وہ انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت ضرور دیتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات