نیل ویگنر کی 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ، پرندہ وجہ قرار دیا جانے لگا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 10:59

نیل ویگنر کی 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ، پرندہ وجہ قرار دیا جانے ..

ڈیونیٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12دسمبر- 2015ء) کیوی فاسٹ بولر نیل ویگنر کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تقریباً 100 میل کی رفتار سے گیند کا سبب پرندے کو قرار دیا جانے لگا ، انھوں نے جب سری لنکن بیٹسمین چندیمل کو یارکر کیا تو حیرت انگیز طور پر گراؤنڈ میں نصب سپیڈ گن میں 160 کلومیٹر سے زائد رفتار ریکارڈ ہوئی ۔

(جاری ہے)

یہ گذشتہ دنوں آسٹریلوی پیسر مچل سٹارک کی جانب سے 160.4 کلومیٹر سے قریب تر رہی ، گراونڈ آفیشلز کو شبہ ہے کہ سپیڈ گن پر آنے والی اس رفتار کا سبب نیچے پرواز کرنے والا پرندہ بنا کیوں کہ ویگنر عمومی طور پر 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیندیں کراتے ہیں ۔

سپیڈ گن آپریٹر نے بھی کہا کہ بولنگ کے وقت پرندے کے قریب سے گزرنے کی وجہ سے مشین کی ریڈنگ میں گڑبڑ ہوئی جب کہ ٹی وی پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ گراؤنڈ میں نصب 2 میں سے ایک مانیٹری کی ریڈنگ پرندے کے اڑنے کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی ۔