میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ، سعودی خواتین پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کریں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:10

میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ، سعودی خواتین پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کریں ..

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015ء) :سعودی عرب میں میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ہو رہے ہیں جس میں آج پہلی بار خواتین اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کریں گی. علاوہ ازیں الیکشن میں ملک بھر میں 979 خواتین امیدوار بھی حصہ لے رہی ہیں. البتہ خواتین امیدواروں کو گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے یا اپنے پوسٹرز لگانے کی اجازت نہیں، کوئی بھی خاتون امیدوار الیکشن سے دو ہفتے قبل انٹرویو نہیں دے سکتی ، یہی وجہ ہے کہ بیشتر خواتین اپنی الیکشن مہم سوشل میڈیا کے ذریعے چلا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بیشتر سعودی خواتین نے حق رائے دہی کے استعمال کو سنگ میل قرار دیا ہے.

متعلقہ عنوان :