عمران میں کچھ تو ایسا تھا کہ بھارتی حسینائیں بھی ان پر مرتی تھیں ، کپل دیو

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:25

عمران میں کچھ تو ایسا تھا کہ بھارتی حسینائیں بھی ان پر مرتی تھیں ، کپل ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12دسمبر- 2015ء) بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں 90 فی صد حاضرین نے باہمی سیریز کے حق میں ووٹ دے دیا جب کہ پاک بھارت آل راؤنڈرز کی دلچسپ گفتگو سے ماحول ہی تبدیل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے بہت زیادہ متاثر تھے اور انہیں دیکھ کر اپنے بال بنایا کرتے تھے ، عمران خان میں کچھ تو ایسا تھا کہ بھارتی حسینائیں بھی ان پر مرتی تھیں جب کہ ان کی طرف کوئی دیکھتا بھی نہ تھا ۔

عمران خان اور کپل دیو کی دلچسپ گفتگو اور پاکستانی آل راؤنڈر کی زلفوں کے قصے نے حاضرین کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دیا ۔ واضح رہے چیرمین تحریک انصاف 2 روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

عمران میں کچھ تو ایسا تھا کہ بھارتی حسینائیں بھی ان پر مرتی تھیں ، کپل ..