کراچی، سی پی ایل سی کی کارروائی،2 بھتہ خور گرفتار ،موبائل برآمد

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) کورنگی میں سی پی ایل سی نے کارروائی کرکے دو بھتاخوروں کو گرفتار کرلیا ۔سی پی ایل سی نے کورنگی کے علاقے گبول پارک میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے جو تاجر سے 5 لاکھ روپے تاوان لے رہے تھے۔ملزمان کے قبضے سے بھتے کے لیے استعمال ہونے والاموبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :