کراچی،کسٹم حکام کا چھاپہ ،40 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) کسٹم حکام نے کراچی میں چھاپہ مارکر 40 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔انچارج کسٹم انٹیلی جنس حاجی اسلم کے مطا بق کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں ٹرمینل کے قریب گودام پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران40 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :