ملک میں سردی کی لہر آنے پر گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) ملک میں سردی کی لہر آنے پر گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ گرم کپڑے بنا نے والی کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے لئے تشہیری مہم میں بھی تیزی کردی ۔

(جاری ہے)

شہریوں کی بڑی تعداد نے گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لائٹ ہاوٴس، صدر اور شہر کے دیگر مقامات کا رخ کرلیاہے۔استعمال شدہ گرم ملبوسات کے نرخ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔سرد ہواوٴں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے، محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کراچی میں آئندہ 2روز میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم ملبوسات کی خریداری شروع کردی ہے۔