پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا ہی کی جاسکتی ہے ، ریشم

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:41

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا ہی کی جاسکتی ہے ، ریشم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) لالی ووڈ اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا ہی کی جاسکتی ہے کیونکہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف معیاری فلمیں ضروری ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی فلم انڈسٹری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دینا ہونگے، انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات ، سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل کو انتہائی افسوس ہوتا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو اس حالات تک پہنچانے میں جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف لوگ ہیں وہیں حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے کیونکہ کئی بار کی یقین دہانیوں کے باوجود حکومت نے فلم انڈسٹری کیلئے کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :