آرٹ کو سیاست سے دور رکھنا بہتر ہے، میں نے بہت سے ممالک میں نسل پرستی کا سامنا کیا، سونم کپور
ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:41
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میرے لئے عدم برداشت ایک بہت وسیع اصطلاح ہے، میں نے بہت سے ممالک میں نسل پرستی کا سامنا کیا ہے، اگر ہمارے ملک سے لوگ دوسرے ممالک میں کام کر سکتے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ دوسرے ممالک سے یہاں آکر فنکاروں کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ میرے خیال سے آرٹ کو سیاست سے دور رکھنا بہتر ہے، میں نے پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ کام کیا ہے اور میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ وہ ایک بہترین فنکار ہیں۔
بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کے حوالے سے سونم کپور نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 60 سالوں میں پیش آنیوالے فسادات سب نے دیکھے ہیں اس لئے اس بات کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں کہ ملک میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔(جاری ہے)
سونم کپور نے عامر خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے عامر کا مکمل انٹرویو سننے کی بجائے ان کے ایک بیان کو لیکر تنقید کا نشانہ بنایا جو غلط ہے، اگر کوئی میری کارکردگی پر تنقید کرے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مجھ سے نفرت کرتا ہے بلکہ وہ مجھے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سونم کپور نے کہا کہ آپ کے خیال میں کیا عامر اب کبھی میڈیا پر کوئی بیان دے پائینگے؟ خعامر ایک سمجھدار انسان ہیں اور انہیں وطن مخالف کہنا غلط ہوگا۔ ان کا بیان یقینا کافی سخت ہوگا لیکن غیر متعلق نہیں ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.