مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی باسٹیان شوائنسٹائیگر پر تین میچز کھیلنے پر پابندی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:45

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی باسٹیان شوائنسٹائیگر پر تین میچز کھیلنے ..

مانچسٹر (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12دسمبر- 2015ء) برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی باسٹیان شوائنسٹائیگر پر 3 میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے خلاف پریمیئر لیگ میچ میں جرمن کھلاڑی باسٹیان شوائنسٹائیگر نے مخالف ونسٹن ریڈ کے چہرے پر کہنی ماری تھی جس پر میچ کے بعد وڈیو ثبوت دیکھنے کے بعد فٹ بال ایسوسی ایشن نے ان پر تین میچز کھیلنے پر پابندی عائد کردی ۔

31 سالہ باسٹیان شوائنسٹائیگر بورنی ماوتھ ، نوروچ اور سٹوک سٹی کے خلاف میچز میں شرکت سے محروم کریں گے ۔ 2014ء کا عالمی کپ جیتنے والی جرمن ٹیم کے کپتان باسٹیان شوائنسٹائیگر نے رواں سیزن مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 24 میچز کھیلے ہیں اور ایک مرتبہ گیند مخالف ٹیم کے جال میں پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں ۔