ماہرہ خان کی خوبصورتی کا برطانیہ والوں نے بھی اعتراف کر لیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 11:57

ماہرہ خان کی خوبصورتی کا برطانیہ والوں نے بھی اعتراف کر لیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) پاکستانی ماڈل اور ادکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کا برطانیہ والوں نے بھی اعتراف کر لیا،ایک جریدے نے آن لائن سروے میں انہیں ایشیاء کی دسویں پرکشش اداکارہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے چھوٹی سکرین سے کام کا آغاز کیا،پھربڑی سکرین پر جگہ بنائی، پھر پڑوسی ملک کے سب سے بڑے اداکار کنگ خان کیساتھ بھی جوڑی بنائی۔ماہرہ خان کی خوبصورتی کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی جریدے نے آن لائن سروے میں انہیں ایشیاء کی دسویں پرکشش اداکارہ قرار دیا ہے ۔ماہرہ خان نے بھارت میں بھی اپنے کئی مداح بنا لئے ہیں اور وہ بہت جلد شاہ رخ کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں بھی نظر آئینگی۔

متعلقہ عنوان :