اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار موت کے اصل حقائق آئندہ چند روز میں سامنے آنے کا امکان

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:10

اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار موت کے اصل حقائق آئندہ چند روز میں سامنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار موت کے اصل حقائق آئندہ چند روز میں سامنے آنے کا امکان ہے۔ اداکارہ سنگم رانا چند روز قبل اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی جس پر اسے جناح ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم مبینہ طور پر اداکارہ سنگم رانا کی موت کو خود کشی قرار دیا جاتا رہا مگر پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ ملنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ سنگم رانا کے گلے میں پھندے کے نشانات ہیں اور ان کو قتل کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے سنگم رانا کی والدہ کی مدعیت میں آمنہ اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لی تھیں ۔ اس حوالے سے متعلقہ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہم ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں اور بہت جلد ان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور باقاعدہ ایک پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائیگا ۔