شوبز کی دنیا میں متعارف کروانے کاسہرا پروڈیوسر سخی سرور کے سر جاتا ہے‘ مثال خان

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:10

شوبز کی دنیا میں متعارف کروانے کاسہرا پروڈیوسر سخی سرور کے سر جاتا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء ) اداکارہ مثال خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں متعارف کروانے کاسہرا پروڈیوسر سخی سرور کے سر جاتا ہے ،اگر وہ میری حوصلہ افزائی نہ کرتے تو شاید مثال خان آج بھی گمنامی کے اندھیروں میں گم ہوتی ۔

(جاری ہے)

”این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سخی سرور ایسے پروڈیوسر ہیں جو ہر نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور میں دل کی گہرائیوں سے ان کی شکر گزار ہوں اور ہمیشہ ان کے لئے دعا کرتی ہوں ۔

مثال خان نے کہاکہ اسٹیج اداکاروں میں تمام فنکار اچھے ہیں مگر ذاتی طور پر مجھے ماہ نور اور شاہدخان بڑے پسند ہیں یہ دونوں بھی جونےئر اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے مختلف تھیٹر میں پرفارم کیا ہے مگر سب سے پسندیدہ ماحول الحمراکا ہے جہاں فیملیاں بھی ڈرامہ دیکھنے آتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 14دسمبر سے ان کا الحمراء ہال llمیں اسٹیج ڈرامہ ”کچی مٹی کے لوگ “دوبارہ شروع ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :