بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی 93ویں سالگرہ پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:12

بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی 93ویں سالگرہ پر پاکستانی فنکاروں کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء ) بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی 93ویں سالگرہ پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے ساتھ صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے دلیپ کمار جن کا اصل نام یوسف خان ہے کی 93ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی دراز عمری اور صحت یابی کی دعا کی ۔ان فنکاروں میں مصطفی قریشی ، ندیم بیگ ، جاوید شیخ ،اچھی خان ، غلام محی الدین ، حامد علی خان ، شوکت علی ، غلام علی ، راحت فتح علی خان ، ثناء ، میرا ، عمائمہ ملک ، حیا سیگل ، شیبا بٹ ، ہما علی ، ماہ نور ، ند چوہدری ، میگھا ، روبی انعم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔