24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:49

24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 14 ٹیمیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) پاکستان جوڈو فیدڑیشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے کہا ہے کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ 28 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، آرمی، ایئرفورس، واپڈا، ریلوے، پولیس،نیوی اورہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ چیمپئن شپ 30دسمبر تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا۔