قائداعظم ٹرافی، زوہیب خان بیٹنگ اور محمدعباس باؤلنگ میں سرفہرست

ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:02

قائداعظم ٹرافی، زوہیب خان بیٹنگ اور محمدعباس باؤلنگ میں سرفہرست

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی کے سات مرحلوں کے اختتام پر زوہیب خان بیٹنگ اور محمد عباس باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سپر ایٹ میں جگہ بنا رکھی ہے۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑی بیٹنگ و باؤلنگ کے شعبے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیٹنگ کے میدان میں پشاور کے زوہیب خان چھائے ہوئے ہیں، انہوں نے 7 میچز کی 9 اننگز میں 599 رنز بنا رکھے ہیں جس میں تین سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں، اسلام آباد کے عابد علی 548 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں، نیشنل بنک کے فواد عالم 541 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔ باؤلنگ کے میدان میں کے آر ایل کے محمدعباس 49 وکٹیں لے کر پہلے، اسلام آباد کے شہزاد اعظم اور واپڈا کے وقاص مقصود 35، 35 وکٹیں لیکر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔