کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی تعداد میں 65فیصداضافہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:10

کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے ملک میں تیار ہونے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 دسمبر۔2015ء)کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے پانچ ماہ کے دوران مقامی طور پر تیار کی جانیوالی گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہواہے ۔ معاشی حالات میں بہتری کے باعث مقامی گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2016 کے صرف پانچ ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 65 فیصد اضافے سے 75 ہزار 805 رہی۔ صرف نومبر میں گاڑیوں کی فروخت 15 ہزار 724 رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 343 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ عوام کی سے سب سے زیادہ دلچسپی 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں خریداری میں دیکھی گئی۔ پانچ ماہ کے دوران 1300 سی سی کی 34 ہزار 694 فروخت ہوئیں جبکہ 800 سی سی کی 31 ہزار 473 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیاں عوام کے لئے کشش کا باعث نہ بن سکی۔ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں 1000 سی سی کی صرف 9 ہزار 638 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔