روس کی حکومت نے شام میں روسی فوج کو نشانہ بنانے والے اہداف کو فوری تباہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں

شام میں دہشت گرد روس کیلئے براہ راست خطرہ ہیں ‘ صدر پوٹن

ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:24

روس کی حکومت نے شام میں روسی فوج کو نشانہ بنانے والے اہداف کو فوری تباہ ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) روس کی حکومت نے شام میں روسی فوج کو نشانہ بنانے والے اہداف کو فوری تباہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے عسکری قیادت سے خطاب میں ہدایت کی روسی فوج کو نشانہ بنانے والے اہداف فوری طور پر تباہ‘ کیے جانے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

صدر پوٹن نے کہا کہ شام میں دہشت گرد روس کیلئے براہ راست خطرہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے تمام ریاستوں کے ساتھ تعاون بڑھانا اہم ہے ‘ اس مقصد کیلئے پروازوں کی حفاظت کیلئے اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز اور امریکی قیادت میں اتحادی فوج کے ساتھ مسلسل رابطے رکھے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :