بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی چمپئن آسٹریلوی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 5 جنوری کو سڈنی روانہ ہو گی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:36

بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی چمپئن آسٹریلوی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 5 جنوری کو ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) بھارت کی کرکٹ ٹیم عالمی چمپئن آسٹریلوی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 5 جنوری کو سڈنی روانہ ہو گی۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے بتایا ہے کہ دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے، کھلاڑیوں کے پاس میگا ایونٹ کی تیاری کا بھرپور موقع ہے امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 17، چوتھا میچ 20 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری، دوسرا میچ 29 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :