Live Updates

نئی دہلی : عمران خان کے لیے خواتین اور لڑکیاں آج بھی پاگل ہیں۔ بھارتی صحافی کا ٹویٹر پر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 13:54

نئی دہلی : عمران خان کے لیے خواتین اور لڑکیاں آج بھی پاگل ہیں۔ بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے ایک روزہ دورہ بھارت نے ان کی بھارت میں مقبولیت کو میڈیا سمیت سب کے سامنے لا کر رکھ دیا ہے ۔ عمران خان کے دورہ بھارت پر بات کرتے ہوئے ایک بھارتی صحافی راہول کنول کا کہنا تھا کہ عمران خان میں ابھی بھی خواتین اور لڑکیوں کے لیے مقناطیسی کشش ہے ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں راہول نے کہا کہ اگرچہ عمر کے ڈھلنے کے ساتھ ساتھ کشش میں کمی آتی ہے لیکن عمران خان کے لیے ایسا کوئی چانس نظر نہیں آتا۔ عمران خان کے دورے کے دوران خواتین اور لڑکیاں دیوانہ وار ان کا دیدار کرتی رہییں۔ واضح رہے کہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے عمران خان ایک روزہ دورے پر نئی دہلی میں موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :