کراچی : سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ، دو دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے،.

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عبد اللہ عرف کوبرا کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ تاحال جاری ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔