لندن، پاکستانی طالبہ کا ٹشو پیپر سے پیٹرول ایجاد کرنے کا کارنامہ

مغلپورہ کی 26 سالہ زینب کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے ینگ لیڈر کے ایوارڈ سے نوازا جائیگا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:00

لندن، پاکستانی طالبہ کا ٹشو پیپر سے پیٹرول ایجاد کرنے کا کارنامہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) پاکستانی طالبہ نے استعمال شدہ ٹشو پیپر سے پیٹرول ایجاد کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بیٹی اور مغلپورہ لاہور کی رہائشی زینب نے استعمال شدہ ٹشو پیپرز سے پٹرول بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ زینب کے اس کارنامے پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے اس 26 سالہ پاکستانی بیٹی کو ینگ لیڈر کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

زینب نے بتایا کہ ایک کلو گرام ٹشو پیپرز سے 6 ملی لیٹر تک پٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ زینب پاکستان کی پہلی خاتون ہوں گی جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا جب کہ ملکہ برطانیہ جون 2016 میں انہیں یہ ایوارڈ دیں گی۔ زینب بی بی ایم فل کی طالبہ ہیں اور انہوں نے ٹشو پیپر کو بایو ایتھانول فیول میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ زینب کے مطابق اگر اس پیٹرول کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے تو اس کے لیے بڑی تعداد میں استعمال شدہ ٹشو پیپر کی ضرورت ہوگی جن سے بایو ایتھانول فیول حاصل کیا جاسکتا ہے۔ زینب کا تعلق امریکہ اور پاکستان کی مختلف تنظیموں سے بھی ہے جس سے مل کر انہوں نے یہ انوکھا کارنامہ سرانجام دیا۔

متعلقہ عنوان :