وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی تک عبد المالک بلوچ کو مستعفی ہونے سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:11

وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی تک عبد المالک بلوچ کو مستعفی ہونے سے ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی تک عبد المالک بلوچ کو مستعفی ہونے سے روک دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان میں موجود ہیں اور انہوں نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبد المالک بلوچ کو مستعفی ہونے سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ دیر قبل ہی میر حاصل بزنجو نے اعلان کیا تھا کہ عبد المالک بلوچ وزارت اعلیٰ چھوڑ رہے ہیں اور ہم آنے والے وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری کو خوش آمدید کہیں گے اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون بھی کریں گے۔

تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی تک عبد المالک بلوچ کو مستعفی ہونے سے روک دیا ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام میر حاصل بزنجو تک پہنچایا.وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ہی بلوچستان کی وزارت اعلیٰ سے متعلق اقدام اُٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :