” بالی ووڈ کا بادشاہ سب سے آگے“

فوربز نے بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست جاری کر دی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 14:51

” بالی ووڈ کا بادشاہ سب سے آگے“

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کا بادشاہ اس سال پیسے کمانے میں سب سے آگے،فوربز کے مطابق شاہ رخ کے اکاونٹ میں اس سال 257 کروڑ کا اضافہ ہوا۔بالی ووڈ کے چمکتے ستارے، کروڑوں میں کھیلتے ہیں، فوربز نے بالی ووڈ کی امیر ترین سیلبرٹیز کی لسٹ جاری کردی۔ بادشاہ، ایسے ہی تو نہیں کہتے، شاہ رخ خان فلمی سلطنت کے رئیس ہیں اوراس سال 257 کروڑ سے زیادہ آمدنی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

بجرنگی بھیا، نام ہی کافی ہے، فلموں میں بھی اور کمائی میں بھی، فوربز کی لسٹ کے مطابق سلمان خان نے اس سال تقریباً 203کروڑ روپے کمائے۔خطروں کے کھلاڑی،اکشے کمار نے اس سال187 کروڑ 83 لاکھ کا بینک بیلنس بنایا۔ اولڈ از گولڈ، فوربز کی ٹاپ ٹین لسٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے اکاؤنٹ میں 112 کروڑ کا اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

مسٹر پی کے کی جیب بھی ہے خوب بھاری، عامر خان نے 104 کروڑ 25لاکھ کا ٹھیک ٹھاک بینک بیلنس بڑھایااور اگر بات ہو کرکٹ اسٹارز کی، تو جناب مہندر سنگھ دھونی اس سال 119 کروڑ تینتیس لاکھ آمدنی کے ساتھ اپنے ساتھیوں میں لیڈ کر رہے ہیں۔

فوربز نے ورات کوہلی کی اس سال کی آمدنی کا اندازہ بتایا ہے ایک سو چار کروڑ اٹھہتر لاکھ روپیاور سب سے حیران کن رینکنگ رہی کرکٹ کے میدان میں چوکوں چھکوں کی بارش کرنے والے سچن ٹنڈولکر کی، جو دولت کے معاملے میں ذرا پیچھے رہ گئے۔ اس سال سچن کی کمائی رہی صرف چالیس کروڑ۔