آصف زرداری کی بیماری کی وجوہات میں اور ڈاکٹر عاصم حسین ہیں۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:30

آصف زرداری کی بیماری کی وجوہات میں اور ڈاکٹر عاصم حسین ہیں۔ سابق صوبائی ..

بدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو بیماریاں دو وجوہات کی وجہ سے ہیں، جن میں سے ایک وجہ میں اور دوسری ڈاکٹر عاصم ہیں۔

(جاری ہے)

آصف زردار ڈاکٹر عاصم حسین کا کیس نمٹنے تک وطن واپس نہیں آئیں گے. ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم حسین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے. صوبائی حکومت سابق مشیر پٹرولیم کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرنا چاہتی. میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہ کر کے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرناچاہتی ہے.