وزیر اعظم نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو پانچ دن کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے روک دیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:37

وزیر اعظم نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو پانچ دن کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو پانچ دن کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں بلوچستان ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسن فواد نے پہنچا یا ہے ، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ان کی وطن واپسی تک استعفیٰ موخر کیا جائے ، وزیر اعظم معاملے پر قریبی رفقاء سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :