راولپنڈی: ضرب عضب کا ڈیڑھ سال مکمل ،غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:55

راولپنڈی:  ضرب عضب کا ڈیڑھ سال مکمل ،غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ڈی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 دسمبر 2015 ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ضرب عضب کے ڈیڑھ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران تین ہزار چار سو دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ دہشت گردوں کے 837 محفوظ ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ، دہشت گردوں کاانفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ضرب عضب کے آخری مرحلے میں پاک افغان بارڈر کا علاقہ کلئیر کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ضرب عضب میں 183 خطرناک دہشت گرد ہلاک کیے گئے .

فوجی عدالتوں میں 31 دہشت گردوں کو سزائیں دی گئیں. 11 ملٹری کورٹس میں 142 کیسزا بھجوائے گئے. ضرب عضب میں 458 جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر مزید آپریشن بھی جاری رہیں گے.

متعلقہ عنوان :