ترکی کا دہشت گردوں کے پراپیگنڈے کو ہٹانے میں ناکامی پرٹوئٹر پر 33 ہزار پاوٴنڈ کا جرمانہ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 16:27

ترکی کا دہشت گردوں کے پراپیگنڈے کو ہٹانے میں ناکامی پرٹوئٹر پر 33 ہزار ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء ) ترکی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’دہشت گردوں کے پراپیگنڈے‘ کو ہٹانے میں ناکامی پر 33 ہزار برطانوی پاوٴنڈ کا جرمانہ کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں حکام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’دہشت گردوں کے پراپیگنڈے‘ کو ہٹانے میں ناکامی پر 33 ہزار برطانوی پاوٴنڈ کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ٹوئٹر پر اس طرح کا جرمایہ عائد کیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے مذکورہ مواد کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔ٹوئٹر نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے ترک حکام کے ساتھ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ترکی میں رواں سال اپریل میں عوام کو ایک پراسیکیوٹر کو مسلح افراد کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کی تصویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے ایک عدالتی حکم کے بعد ملک میں فیس بک اور ٹوئٹر دونوں کو بلاک کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ گذشتہ برس مارچ میں بھی ملک میں سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر پابندی عائد کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ مقامی انتخابات سے قبل اس وقت کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کی سیاسی جماعت کے بارے میں الزامات کی اس ویب سائٹ پر اشاعت کے بعد انھوں نے ‘ٹوئٹر کو ختم‘ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :