کراچی، گلیوں ،محلوں کیساتھ عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے ،عمران اسلم
ہفتہ 12 دسمبر 2015 17:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) شاہ فیصل زون کے تحت عید میلا د النبی ﷺ کے جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے مہم کا آغاز ،عبادت گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل زون نے 50سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔
(جاری ہے)
شاہ فیصل زون میں تعطیل کے با وجود ہفتہ کے روز بلدیاتی خدمات کی انجام دہی معمول کے مطابق انجام دیا گیا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور محافل گاہوں سمیت علاقائی سطح پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات تیز کئے جائیں ،دورے کے دوران شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے مہم کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ہدایت کی جلوسوں کے روٹس پر قائم تما م تر تجاوزات ،روکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے بعد ازاں میونسپل کمشنر عمران اسلم نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز میں جاری صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ سروسز کے ایر یا انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مکمل نگرانی میں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا ئیں اس حوالے سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.