دیہی علاقوں کے کیٹل فارمرز میں معلومات کی کمی کی وجہ سے جانور مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں،ڈاکٹرکے بی میر بحر
ہفتہ 12 دسمبر 2015 17:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینیمل سائنسز سکرنڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے بی میر بحر نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے کیٹل فارمرز میں معلومات کی کمی کی وجہ سے جانور مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں یا انکی پیداواری صلاحیت متاثر ہوتی ہے ۔ یہ بات انہوں نے آج ایک مقامی ہوٹل میں ڈائریکٹوریٹ آف وٹرنری ریسر چ سندھ ٹنڈو جام اورمحکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی جانب سے جانوروں سے انسان میں منتقل ہونے والی بیماریوں کے موضوع پر ایک روزہ ٹیکنیکل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
ورکشاپ میں ڈٰی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر علی اکبر سومرو ، عبداﷲ آریجو ، فتح محمد سومرو اور رحمت اﷲ رند کے علاوہ بڑی تعداد میں مویشی مالکان نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کے بی میر بحر نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کی رپورٹ کے مطابق جانوروں میں وقت سے پہلے بچے کو جنم دینے اور ٹی بی کی دو خطرناک بیماریاں ہیں جو کہ انسانوں میں کچہ دودھ استعمال کرنے یا قریب جانے کی وجہ سے منتقل ہو جاتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جانوروں میں مذکورہ بیماریوں کی بر وقت تشخیص ہونے سے ان بیماریوں کو صحت مند جانوروں اور انسانوں میں منتقل ہونے سے روکا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں میں ان بیماریوں کی تشخیص کیلئے دودھ اور خون کے جزوں کی چکاس کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ضمن میں سینٹرل وٹرنری ڈائگنوسٹک لیبارٹری سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ قبل ازیں ٹیکنیکل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر علی اکبر سومرو ، ڈائریکٹر ( سی وی ڈی ایل ٹنڈو جام ) ڈاکٹر اسلم پرویز و دیگر نے اپنے خطاب میں مویشی مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنے جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے انکے علاقوں میں حکومت جانب سے قائم کردہ جانوروں کے ہسپتالوں سے رابطہ رکھیں جبکہ جانوروں کے ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جانوروں میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.