آئندہ سال کرکٹ ٹیم کے دوروں کیلئے وقار یونس کو ہٹا کر کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں ، محمد یوسف

ہفتہ 12 دسمبر 2015 18:04

آئندہ سال کرکٹ ٹیم کے دوروں کیلئے وقار یونس کو ہٹا کر کسی غیر ملکی کوچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں آئندہ سال کرکٹ ٹیم کے دوروں کیلئے وقار یونس کو ہٹا کر کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر غیر ملکی کوچ کی خدمات لی جائیں تو پاکستانی ٹیم ان دوروں میں بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو پاکستان کی رینکنگ اور نیچے آ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ کوچ وقار یونس کو یہ عہدہ چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ انکی وجہ سے ٹیم تقسیم ہو کر رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس کی کچھ ذاتی پسند اور نا پسند ہیں اور وہ مخصوص ایجنڈے پر کام کرتے ہیں اس لئے وہ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کو الگ کر دیتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وقار یونس اپنے آپ کو تبدیل نہیں کر سکتے اس لئے پی سی بی کو کوئی فیصلہ کرنا ہو گا ۔ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے وقار یونس کی تعریف کرتے ہیں مگر کوچ کی حیثیت سے وہ دوسری مرتبہ بھی ناکام رہے ہیں انہیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :