آصف علی زرداری میری اور ڈاکٹرعاصم کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے‘ذوالفقارمرزا
ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:05
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 دسمبر۔2015ء ) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری 2 وجوہات کی بنا پر ملک واپس نہیں آرہے، ایک وجہ میں ہوں اور دوسری ڈاکٹر عاصم ہیں،سندھ حکومت کو رینجرز کو اختیارات دینا پڑیں گے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ حکومت سندھ رینجرز سے مخالفت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
(جاری ہے)
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کے خلاف چار مقدمات کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔
سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں۔ ملزمان پر ڈکیتی، جلاؤ گھیراو ، تھانے پر حملہ سمیت دیگر الزامات ہیں۔ ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھی چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت پر رہا ہیں۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ حکومت رینجرز سے مخالفت کی متحمل نہیں ہے اسے رینجرز کو اختیارات دینے پڑیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
پنجاب میں26 ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.