ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پرنس ولید بن طلال بھی میدان میں آگئے

وائٹ ہاؤس میں جانیوالے امیدواروں کی فہرست سے ٹرمپ کو نکال باہر پھینکناچاہیے ،ولید بن طلال

ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:30

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پرنس ولید بن طلال بھی میدان میں آگئے

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) عرب دنیا کے امیر ترین شہزادہ ولید بن طلال بھی امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کے خلاف میدان میں آگئے جنہوں نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیاتھا ،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں پرنس ولید بن طلال نے ڈونلڈٹرمپ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وائٹ ہاؤس میں جانیوالے امیدواروں کی فہرست سے ٹرمپ کو نکال باہر پھینکناچاہیے کیونکہ وہ کبھی جیت نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہاکہ وہ نہ صرف پرانی بڑی پارٹی بلکہ پورے امریکہ کیلئے ذلت ہے ۔ مشرق وسطیٰ میں موجود بزنس مین پرنس الولید امریکی بلینئرپر تنقید کرنیوالی بڑی شخصیت ہیں ۔ اس سے قبل یواے ای کے ٹائیکون احمد الہبتور بھی ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے امکانات کو مسترد کرچکے ہیں اور کہاتھاکہ وہ ٹرمپ پر مزید بھروسہ نہیں کرسکتے ، وہ اسلام کا بڑا دشمن ہے اور وہ مزید ٹرمپ ہوم برانڈ کی حمایت نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :