بلدیاتی انتخابات میں کیماڑی کی عوام کا مینڈیٹ چرانے والے سیاسی حواریوں کو چور دروازے سے آنے نہیں دیا جائے گا،اشرف پارہ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) کیماڑی آزاد پینل یوسی 44 کے امیدواروں اشرف پارہ ، عبدالرحیم اور کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں حاجی ابراہیم کچھی داؤد کچھی ، احمد خان ،محبوب شاہ نے کراچی پریس کلب اور صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی عمل داری میں نتائج تبدیل کرکے یوسی 44 سے سیاسی تقسیم کے فارمولے کے تحت پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں فیصلہ سنا دیا جبکہ تمام وارڈ سے آزاد کونسلز کو کامیاب ہوئے ہیں ․ کیماڑی کی عوام نے سیاسی لوگوں کو مسترد کردیا ہے تو بندر بانٹ کے فارمولے کے تحت نشستیں تقسیم کی گئی ․ انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے باوجود انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے ․ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حقوق غضب کرنے والوں کو عوام پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں ․اس موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے اشرف پارہ اور عبدالرحیم کچھی نے کہا کہ فی الفور کاسٹ شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرواکر اصل کامیاب ہونے والے امیدواروں کے سرکاری سطح پر نتائج جاری کیے جائیں اور جعلی مینڈیٹ کا خاتمہ کیا جائے․ جعلی مینڈیٹ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرکے عوام کے بنیادی حقوق کا ہر سطح پر دفاع کرینگے ․ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد شریک تھی اور سیاسی بٹوارا نا منظور، بندر بانٹ نا منظور کے نعرے لگائے گئے ․

متعلقہ عنوان :