آصف زرداری میری اور ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہے‘ حکومت سندھ رینجرز کی مخالفت برداشت نہیں کر سکتی‘ کراچی میں امن کے لیے رینجرز کو فوری اختیارات دینے ہو نگے
سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری میری اور ڈاکٹر عاصم حسین کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہے‘ حکومت سندھ رینجرز کی مخالفت برداشت نہیں کر سکتی‘ کراچی میں امن کے لیے رینجرز کو فوری اختیارات دینے ہو نگے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آئے تو تھے اپنے مقدمے کی پیشی پر مگر میڈیا کو دیکھتے ہی ایک بار پھر سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید شروع کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر دو وجوہات کی بنا پر وطن واپس نہیں آرہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم کو بچانے کے لیے رینجرز کو اختیارات نہیں دے رہی مگر یہ واضح ہے کہ سائیں سرکار رینجرز کی مخالفت بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ اے ٹی سی کے جج کی عدم موجود گی پر ذوالفقار مرزا اور اس کے حامیوں پر فرد جرم ایک بار پھر موخر ہو گئی اور کیس کی سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.