پشاور کے ٹریفک وارڈن کی ایمانداری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:16

پشاور کے ٹریفک وارڈن کی ایمانداری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12دسمبر 2015 ء) پشاور کے ٹریفک وارڈن کی ایمانداری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر خیبرپختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور میں ایک ٹریفک پولیس وارڈن کی ویڈیو نے کافی دھوم مچا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو میں ٹریفک وارڈن کو جب ایک شخص کی جانب سے چالان سے بچنے کیلئے رشوت دی گئی تو اس نے جذباتی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں اپنا اور میرا ٹھکانہ جہنم میں بنانے کی کوشش کررہے ہو؟ آخر کب آپ لوگ اپنی عادتیں بدلیں گے؟

متعلقہ عنوان :