Live Updates

عمران خان نے پی آئی اے کی نجکاری کی مشروط حمایت کردی

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں کر پشن کی بو آرہی ہے ، اس میں مکمل شفافیت سے ہو نا چاہیے تحر یک انصاف کے چیئر مین کی پی آئی اے کے ملازمین سے گفتگو

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:45

عمران خان نے پی آئی اے کی نجکاری کی مشروط حمایت کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پی آئی اے کی نجکاری کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں کر پشن کی بو آرہی ہے مگر اس میں مکمل شفافیت سے ہو نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کوبھارت سے لاہور واپس پہنچنے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر عمران خان نے شاہ محمودقر یشی سمیت دیگر راہنماؤں کے ہمراہ پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج میں شر کت کی اور ان کو تحر یک انصاف کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پورا کر نے کیلئے پی آئی اے کی نجکاری کر رہی ہے مگر اس منصوبے سے کر پشن کی بو آرہی ہے اگر نجکاری کر نی ہے تو اس میں شفافیت ہونی چاہیے اور کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جا ناچاہیے بلکہ انکو ملازمت کے حوالے سے مکمل تحفظ ملنا چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات