مریم نوازآئندہ الیکشن میں این اے 48سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہونگی

انجم عقیل کا نااہلی اوربھانجے کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد ایم این اے کا انتخابات لڑنا قصہ پارینہ بن گیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 21:45

مریم نوازآئندہ الیکشن میں این اے 48سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہونگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 48سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہونگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے تمام ترقیاتی امور مریم نواز کی نگرانی میں کرانے کی ہدایت کردی ہے گزشتہ روز پنجگراں میں سکل کو تزئین و آرائش کے بعد ڈگری کالج کا درجہ دیا گیا جس میں مریم نواز شریف کا وزیراعظم نے بار بار ذکر کیا اس کے علاوہ انجم عقیل کی نااہلی اور ان کے بھانجے کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد ان کے خاندان کا ایم این اے کی نشست پر انتخابات لڑنے کے خواب قصہ پارینہ بن گیا ہے پی ٹی آئی کے اسد عمر کیونکہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور اگران کے مقابلے میں مریم نواز انتخاب لڑتی ہیں تو ان کی پوزیشن مضبوط ہوگی اسلام آباد کے 422 سکولوں کی تزئین و آرائشن پر کروڑوں روپے محض تعلیم کیلئے نہیں لگ رہے بلکہ اس کا دوسرا مقصد مریم نواز شریف کے حلقے کو بنانا اور سنوارنا بھی ہے تاکہ ان کے الیکشن میں انہیں ووٹ لینے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے