پی سی بی کی بھارتی بورڈ کو دی گئی ایک اور ڈیڈ لائن ختم ہوگئی

بھارتی بورڈ کے بعد پی سی بی حکام نے بھی خاموشی اختیار کرلی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:01

پی سی بی کی بھارتی بورڈ کو دی گئی ایک اور ڈیڈ لائن ختم ہوگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) پی سی بی کی بھارتی بورڈ کو دی گئی ایک اور ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، بھارتی بورڈ کے بعد پی سی بی حکام نے بھی خاموشی اختیار کرلی، ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیریزکا اب کوئی امکان نہیں رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت سیریز پر پی سی بی نے بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کی دورہ پاکستان سے امیدیں لگائی تھی، جب وہاں سے بھی کچھ نہ بنا توجمعرات کو شہریارخان نے بی سی سی آئی سے خود رابطہ کرتے ہوئے انہیں اڑتالیس گھنٹے کی آخری ڈیڈلائن دی، جو ہفتے کی شام چار بجے ختم ہوچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا، بھارتی بورڈ کے بعد پی سی بی نے بھی معاملے پر چپ سادھ لی ہے، ذرائع کے مطابق مزید کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جائے گی، وقت کی کمی کے باعث اب سیریز ممکن نہیں رہی۔ ۔