وقار یونس کو کھلاڑیوں کو پیار سے سمجھانا چاہیے: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:02

وقار یونس کو کھلاڑیوں کو پیار سے سمجھانا چاہیے: وسیم اکرم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12دسمبر 2015 ء) و سیم اکرم کا کہنا ہے کہ وقار یونس کو کھلاڑیوں کو پیار سے سمجھانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس ان دنوں کھلاڑیوں کیساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے ان کے دیرینہ دوست وسیم اکرم بھی ان کیخلاف بول پڑے ہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی غلطی پر ان پر جرمانہ لگانہ ہی مسئلے کا حل ہوتا تو وقار یونس پر پھر اب تک 1 کروڑ ڈالر جرمانہ لگ چکا ہوتا۔ وقار یونس کو کھلاڑیوں کو غصے سے نہیں بلکہ پیار سے سمجھانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :